ہم دونوں نے 18 سال کی عمر میں شادی کی کیونکہ ۔۔۔۔ کم عمر میں نکاح کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کی کہانی

ہماری ویب  |  Feb 23, 2021

شادی اپنی پسند اور مرضی کے مطابق کرنے کا حق سب کو ہے، کچھ ایسی ہی اس جوڑے کی کہانی ہے جنہوں نے 18 سال کی عمر میں شادی کرکے لوگوں کو بتایا ہے کہ عمر سے شادی کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ ہمارے یہاں ایک عام رواج ہے کہ شادی 24 سال کی عمر میں کرنا بہتر ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔

شُکیب اور سونیا کی کہانی:

شُکیب کے مطابق: میں مختلف شادیوں میں جاتا تھا تو میرا بھی دل چاہتا تھا کہ میری بھی شادی جلدی ہو جائے، میں اکثر اپنے والدین سے کہتا تھا کہ میری شادی جلدی کروادیں، بہرحال انٹرنیٹ پر ایک مہم چلی، نکاح کو عام کرنے کی اور میں نے سوچ لیا کہ میں بھی جلدی شادی کروں گا۔''

کچھ وقت بعد میں اپنے انکل سے ملا، انہوں نے اپنی بیٹی کے بارے میں بتایا مجھے سن کر اچھا لگا میں نے دیکھا تو یہ بہت پیاری تھی، والد سے ان کا نمبر لیا، سونیا سے ملاقات ان کے والد کی موجودگی میں ہوئی اور یوں ہماری شادی ہوگئی۔ سونیا کی عمر بھی 18 سال ہے اور یہ انگلینڈ میں ہیلتھ سروس کی طالبہ تھیں، شادی کے وقت یہ پاکستان آئی ہوئی تھیں جب ہماری ملاقات ہوئی۔ سونیا شادی کے لئے تیار نہ تھی، مگر جب ہماری ملاقات ہوئی تو سونیا بھی رضامند ہوگئیں شادی کرنے کے لئے۔

'' سونیا کہتی ہیں: '' مجھے ان کی یہ بات سب سے اچھی لگی کہ، گناہ نہیں کرنا، عزت سے نکاح کرنا ہے۔ جس پر میرا دل آگیا اور میں شادی کے لئے رضا مند ہوگئی۔'' جبکہ شُکیب کوئی کام نہیں کرتے، ان کے پاس کوئی نوکری نہیں ہے پھر بھی دونوں نے ایک دوسرے کو قبول کیا اور ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More