حکومت نے اسکول کے بچوں کے حوالے سے کیا اہم اور بڑا فیصلہ کیا؟

ہماری ویب  |  Feb 23, 2021

سندھ حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے ایس او پیز کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے جس کے مطابق اسکول میں داخلہ لینے پر بچے کا ہیپاٹائٹس، ٹی بی و دیگر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو کی سربراہی میں کمیونیکیبل ڈزیزز کنٹرول پر اہم اجلاس ہوا، جس میں کورونا وائرس کے ضابطے کے لئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسکول میں داخلہ لینے پر بچے کا ٹی بی اور ہیپاٹائٹس سمیت دیگر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکریننگ سے ہم 32 مختلف امراض کی تشخیص کر سکتےہیں، اس سے بیماریوں کو سمجھنے اورعلاج میں مدد حاصل ہو گی۔ وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت علاج، دواؤں مفت دے رہی ہے۔

اجلاس میں آگاہی مہم، ایچ آئی وی متاثرہ افرادک ی رہنمائی کے لئے بھی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More