سات اسکرین والا لیپ ٹاپ۔۔۔۔ برطانوی کمپنی نے انوکھا لیپ ٹاپ بنا کر دنیا کو حیران کر دیا

ہماری ویب  |  Feb 10, 2021

برطانوی کمپنی نے انوکھا لیپ ٹاپ بنا لیا، سات ڈسپلے والا لیپ ٹاپ دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں برطانیہ سب سے آگے، برطانوی کمپنی نے ایک یا دو نہیں بلکہ پورے سات ڈسپلے والا انوکھا لیپ ٹاپ تیار کر لیا، اس لیپ ٹاپ میں تمام ڈسپلے کا اپنا ایک علیحدہ فنکشن بھی ہوگا اور یہ اپنی خصوصیات کے لحاظ سے مارکیٹ میں دستیاب باقی تمام لیپ ٹاپ سے سستا بھی ہے۔

ٹیکنالوجی کے ماہرین کے مطابق اس لیپ ٹاپ کے تمام ڈسپلے انتہائی سنجیدہ کاموں کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں، اس خصوصی لیپ ٹاپ کو ''ایکسپین اسکیپ آرورا سیون'' کا نام دیا گیا ہے۔

یہ لیپ ٹاپ سائبر سیکیورٹی، سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج، آئی ٹی ماہرین، ڈیزائنرز، اسٹاک ایکسچینج اور آن لائن ٹریڈنگ ماہرین کے لیے بطورِ خاص تیار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ دنیا کا پہلا لیپ ٹاپ ہے جس پر مختلف جسامت کے سات ڈسپلے لگائے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More