کیا آپ جسم پر موجود تل یا مسوں کے نقصانات جانتے ہیں؟ یہ خطرناک بھی ثابت ہوسکتے ہیں

ہماری ویب  |  Feb 10, 2021

جسم پر تل ہونا خوبصورتی کی علامت ہےاور یہ تل آپ کے چہرے، ہاتھوں، گردن اور بازؤں پر ہوں تو آپ کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔

ہمارے جسم پر موجود تلوں کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے اور یہ انسان کی زندگی پر کسی نہ کسی طرح اثرانداز ہوتے ہیں۔

لیکن کیا تل کے کوئی نقصانات بھی ہوتے ہیں؟

تل کے بارے میں روحانیت کا علم رکھنے بزرگ افراد کہتے ہیں کہ تل اور مسوں کا جسم کے مختلف حصوں پر ہوناانسان کی کامیابی اور ناکامی کے کی عکاسی کرتا ہے۔ جیسے فلان جگہ تل ہو تو انسان میں یہ خاصیت ہوگی اور اگر کسی دوسرے حصے پر تل ہو تو انسان مختلف عادات کا مالک ہوگا۔

لیکن میڈیکل سائنس کے مطابق تل / مسوں کا سائز بڑھ رہا ہو تو نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

ایک غیر ملکی ہیلتھ ویب سائٹ کے مطابق تل کی اکثریت خطرناک نہیں ہوتی۔ وہ مسے جو عام مسوں سے مختلف نظر آتے ہیں ان سے اسکن کینسر ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔اگر آپ کو جسم پر موجود کسی تل کا رنگ، سائز یا شکل میں تبدیلی محسوس ہوتی ہے تو آپ کو ڈرمیٹولوجسٹ (جلد کا ڈاکٹر) کو فوری دکھانا چاہیے اس کا اندازہ کریں۔اس کے علاوہ اگر آپ کے جسم پر موجود بڑے تلوں سے خون بہتا ہو یا ان میں درد اور چبھن بھی محسوس ہوتی ہو تو جلد کے ڈاکٹر سے لازمی رجوع کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More