ہماری کچھ انگلیاں چھوٹی اور کچھ بڑی کیوں ہوتی ہیں؟ وجہ آپ کو بھی حیرانی میں مبتلا کر دے گی

ہماری ویب  |  Feb 09, 2021

ہماری انگلیاں ہاتھوں کی خوبصورتی کا پتہ بتاتی ہیں، کچھ کی موٹی انگلیاں تو کچھ لوگوں کی نازک سی انگلیاں اور ان میں پہنی ہوئی انگھوٹیاں بہت حسین لگتی ہیں۔

کوئی چھوٹی انگلی تو کوئی بڑی مگر کبھی آپ نے سوچا ہے کہ آپ کی انگلیوں کا سائز بڑا اور چھوٹا کیوں ہے؟ جبکہ دونوں ہاتھوں کا سائز ایک جیسا ہے تو انگلیوں کا کیوں نہیں ہے؟

وجہ:

ماہرین بتاتے ہیں کہ انگلیوں کا سائز بڑا چھوٹا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ:

٭ انسان کی انگلیوں میں کچھ پریشر پوائنٹس ہوتے ہیں جن کی رگیں دماغ اور اعصابی نظام سے جڑتی ہیں، ان کی رگوں میں موجود وہ فلوئیڈ جو اعصابی نظام سے رابطہ رکھتا ہے وہ طویل راستے سے گزر کر پیغام نہیں پہنچا پاتا، کیونکہ اس کو دل اور جگر وغیرہ میں خون کی ترسیلی کے نظام میں بھی اپنا کام کرنا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ انگلیوں کا سائز صرف اس جگہ تک محدود ہو کر رہ جاتا ہے جہاں تک آپ کا دماغ اور اعصاب باآسانی کام کرسکتے ہیں۔

٭ دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ انگلیوں میں فیٹی پیڈز نامی ٹشوز ہوتے ہیں جو ایک ہڈی کو دوسرے سے جوڑتے ہیں اور ہتھیلی کے اوپر جہاں ہاتھ کی ہڈیوں کا ایک مجموعہ تیار ہوتا ہے وہاں تک یہ فیٹی پیڈز اپنے اندر سے کچھ رطوبتیں خارج کرتے ہیں دراصل یہ رطوبتیں ہی انگلیوں کے سائز بڑھنے اور کم ہونے پر منحصر ہوتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More