جاپانی لوگ موٹاپے سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟ جانئیے جاپانیوں کے فٹ رہنے کے اہم راز

ہماری ویب  |  Feb 09, 2021

جاپانی افراد کے بارے میں کافی مشہور ہے کہ یہ وقوم موٹاپے سے کوسوں دور ہوتی ہے۔ وہاں رہنے والے لوگ اپنی صحت کا خاص خیال رکھتے ہیں اور ایسی غذاؤں کا انتخاب کرتے ہیں جن سے وزن بڑھنے کا کوئی امکان نہیں ہوتا۔

جاپان میں موٹاپے پر ایک قانون بھی بنایا گیا ہے جس کے تحت موٹاپے کا شکار افراد پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے لیکن جیسے پہلے بھی ذکر کیا کہ جاپانی لوگ موٹاپے سے دور رہتے ہیں اور چاک و چوبند ہوتے ہیں، لیکن یہ جاننا بھی لازمی اور ضروری ہے کہ جاپانی لوگ کیسے موٹاپے کا مقابلہ کرلیتے ہیں؟ اس کے پیچھے بھی دلچسپ وجہ ہے۔

یونیورسٹی آف ایلی نوئے کے ماہرین کے مطابق اگر کم کھانا کی بجائے بڑے حصے کھائے جائیں تو انسان 45 فیصد زیادہ کھانا کھاتا ہے۔ مکمل پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھانا چاہیے، اور جاپانی قوم بھی ایسا ہی کرتی ہے کہ پیٹ بھر کر کبھی کھانا نہیں کھاتی۔جاپانی لوگ تھوڑی سی بھوک پر ہاتھ اٹھالیتے ہیں۔

اس سے یہ ہوگا کہ تھوڑی دیر بعد آپ کو بھوک لگنے لگ گی لیکن اچھی بات یہ ہوگی کہ آپ کے معدے پر بوجھ نہیں پڑے گا۔ جاپانی رات کے وقت خاص طور پر ہلکا پھلکا ہی کھاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب رات کو کھانا کم کھائیں گے تو معدے پر بوجھ نہیں پڑے گا اور نیند بھی پر سکون آئے گی۔

پانچ طرح کی سبزیوں کا ایک دن میں استعمال جاپانی لوگوں کی عادت ہے۔وہ ایک دن میں پانچ طرح کی کچی یا پکی ہوئی سبزیاں پکا کر کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سرخ کوشت کی جگہ مچھلی کا استعمال جاپانیوں کی مرغوب غذا ہے۔ دنیا بھر میں کھایا جانے والا سی فوڈ میں 10 فیصد جاپانی کھاتے ہیں۔

جاپانی لوگ سبز چائے کا استعمال کثرت سے کرتے ہیں اور ان کی اسماڑنس کی اہم وجہ بھی یہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More