قیمتی تحفہ ! مولانا فضل الرحمان نے بختاور بھٹو کی شادی کے چند دن بعد ان کو تحفے میں کیا دیا؟

ہماری ویب  |  Feb 09, 2021

پاکستان جمیعت علماء اسلام کے قائد اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بختاور بھٹو کو شادی کے تحفہ میں قرآن مجید، مصلہ، تسبیح اور عود عطر بطور تحفے میں پیش کیا ہے جو انہوں نے بلاول بھٹو کے حوالے کیا ہے۔

نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی ہے، دورانِ ملاقات اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ڈی ایم موومنٹ، لانگ مارچ اور سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت ہوئی۔ آصف علی زرداری کی اچانک طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان کی ان سے ملاقات نہ ہو سکی۔

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے بلاول کو بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی بھی مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعائیں دیں۔ اس موقع پر انہوں نے بختاور بھٹو کے لئے قرآن مجید، مصلہ تسبیح، عود عطر کا تحفہ بھی بلاول کے حوالے کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More