روزانہ استعمال ہونے والی 5 ایسی چیزیں جو ہم غلط طریقے سے استعمال کرتے ہیں لازمی جان لیں تاکہ جان لیوا نقصان سے بچ سکیں

ہماری ویب  |  Feb 08, 2021

ہمارے گھروں میں بہت سی ایسی چیزیں موجود ہوتی ہیں جن کے درست استعمال سے ہم لاعلم ہوتے ہیں۔ جب ہم اپنے گھروں میں تزئین و آرائش کا کام کرواتے ہیں تو گ گھروں میں آئٹمز بھی نئے لگواتے ہیں لیکن وہیں چند غلطیاں بھی کر بیٹھتے ہیں۔

مکان کی مرمت کرواتے وقت ہم سے ہونے والی معمولی غلطیاں کونسی ہیں آج ہم جانیں گے۔

1- سوئچ بورڈ

سوئچ بورڈ کے حوالےسے تجویز پیش کی جاتی ہے کہ یہ بہتر ین حفاطتی اور اچھی طرح کوورز ہوں۔ اور کوشش کی جائے کہ سوئچ بورڈز ایسی جگہ نصب کروائیں جہاں وہ نمی سے پاک رہے۔ کیونکہ سوئچ بورڈ کا معاملہ ہے اور ہماری ذرا سی غفلت بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔

2-دروازے کا ہینڈل

اگر آپ کے گھر میں مرمت کا کام چل رہا ہے اور کمروں کے دروازے بھی نئے نصب ہورہے ہیں تو کوشش کریں کہ معیاری ہینڈل اور لاک والے دروازے لگوائیں۔ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ کونسا ہینڈل آپ کے لیے زیادہ آسانیاں پیدا کرسکتا ہے۔

3- کچن کی چیزوں کو مناسب جگہوں پر رکھیں

ایسا اکثر دیکھا جاتا ہے کہ لوگ اپنے کچن آئٹمز غیر مناسب جگہوں پر رکھ دیتے ہیں تو ایسا کرنا مناسب بالکل نہیں۔ ایک مثبت طریقہ کار پلان کریں۔ اگر آپ کے کچن میں فریج ، مائکرویو اوون اور دیگر الیکٹریکل آئٹمز ساتھ ساتھ یا کسی آئٹم کے اوپر دوسرا آئٹم رکھا ہے تو انہیں ایک دوسرے سے علیحدہ کر کے رکھا جائے۔

4- چھپی ہوئی گرم تاریں

تزئین و آرائش کے دوران دیواروں سے چپکا کر کیبل وائر لگوانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ تار گرم ہوتے ہیں، اگر آپ تاروں پر پلاسٹک کے کلیمپ چڑھوالیں تو یہ بہت اچھا اقدام ہوگا۔

5- ٹوائلٹ میں سیوریج پائپس

آج بھی بہت سے گھر ایسے ہیں جن کے ٹوائلٹس میں سیوریج پائپ ایک کونے پر لگا ہوتا ہے۔ اور جب پائپ کافی پرانے ہوجاتے ہیں تو گلنے لگتے ہیں اور مزید بدبو دار ماحول ہوجاتا ہے۔ گھر بنواتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ سیوریج پائپس کا راستہ ٹوئلٹ کے بجائے کہیں باہر مناسب جگہ پر پر بنوائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More