سوشل میڈیا پر آئے دن نت نئی تصاویر اور ویڈیوز لوگوں کی جانب سے شئیر کی جاتی ہیں جس کے پیچھے کوئی نا کوئی کہانی پوشیدہ ہوتی ہے۔
تاہم کچھ روز قبل سوشل میڈیا صارف ماجد خٹک نے ایک تصویر شئیر کی گئی جس نے ہر دیکھنے والے کا دل پگھلا دیا۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طرف ملک شیک کا گلاس ہے جبکہ دوسری جانب دو بہن بھائی ہیں جبکہ بھائی اپنی بہن کو گلاس میں موجود ملک شیک پلا رہا ہے۔
My Heart Just Melted ❤️
I was having this amazing milkshake when suddenly got a knock on the window of my car. Upon...
Posted by Share To Aware on Sunday, February 7, 2021
ماجد خٹک نے تصویر کے کیپشن کے آغاز میں تحریر کیا کہ میرا دل پگھل گیا۔
صارف نے لکھا کہ ''میں ملک شیک پی رہا تھا کہ اچانک مانگنے والی بچی نے گاڑی کا شیشہ بجایا، میں نے اس پیاری سی بچی کو دیکھا تو اس کے لیے بھی ایک ملک شیک کا گلاس آرڈر کر دیا''۔
ماجد کا کہنا تھا کہ ''یہ میرے لیے کافی حیران کن تھا کہ پلک جھپکتے ہی اس نے گلاس اپنے بھائی کو دے دیا تاکہ وہ پہلے پی سکے''۔
بعدازاں اس کے بھائی نے وہ ملک شیک اپنی بہن کو پلایا اور اس طرح ان دونوں نے ملک شیک ایک دوسرے کے ساتھ شئیر کر کے پیا۔
اس تصویر اور مذکورہ کیپشن نے لوگوں کے دل پگھلا دیے جبکہ متعدد صارفین نے ماجد خٹک کو یہ شاندار تصویر شئیر کرنے پر سراہا۔
٭ آپ کو یہ تصویر کیسی لگی؟ اپنی قیمتی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔