ہر بچہ ان کی آنکھ کا تارہ ہے۔۔۔ کیا ہر خاتون بلقیس ایدھی بن سکتی ہیں؟ دہائی کی بہترین خاتون کے اعزاز کے پیچھے کی کہانی

ہماری ویب  |  Feb 06, 2021

کہتے ہیں انسان کا کردار اس کے چھوٹے چھوٹے عمل سے ظاہر ہوجاتا ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ جو دنیا میں موجود برائیوں کی شکایت کرتے نہیں تھکتے، اگر کسی ایک نیکی کو بھی عادت کی طرح اپنا لیں تو دنیا میں ایک بہتر تبدیلی لانے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ایک ایسی ہی خاتون بلقیس ایدھی ہیں جنھوں نے اپنی نیکی اور خدمت کے جذبے سے دنیا میں اپنا اور ملک کا نام روشن کیا۔

بیالیس ہزار بچوں کی پرورش کرنے والی مدر آف پاکستان :

بلقیس ایدھی کے نام سے کون واقف نہیں ۔ نہ ہی وہ کوئی سیاست دان ہیں، نہ کوئی امیر کاروباری شخصیت لیکن وہ ایک ایسی عظیم ہستی ہیں جو اپنے ہی سگے ماں باپ کے ہاتھوں دھتکارے ہوئے بچوں کو ممتا کی گھنی چھاؤں کے حصار میں لے لیتی ہیں اور ان کی اسی خوبی کے باعث ان کو مدر آف پاکستان کا درجہ دیا جاتا ہے۔ بلقیس ایدھی جو پیشے کے اعتبار سے نرس ہیں، گزشتہ چھ دہائیوں میں ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت بنے "ایدھی جھولے" سے اب تک 42،000 بچوں کی پرورش کا زمہ اٹھا چکی ہیں جن میں ہر طرح کے اپاہج بچے بھی شامل ہیں ۔

دہائی کی سب سے بااثر شخصیت کا خطاب :

حال میں ہی اقوامِ متحدہ نے پاکستان کی اس عظیم سماجی کارکن بلقیس ایدھی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اکیسویں صدی کی پہلی دو دہائیوں کی سب سے بااثر شخصیت کا خطاب دیا ہے۔ جس کے باعث ہر پاکستانی کا سر فخر سے اونچا ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More