اس میں صرف ایک نہیں بلکہ کئی مسائل کا حل ہے ۔۔۔ جانیئے کالی مرغی کے گوشت میں چھپے ایسے راز جو آپ کو لازمی پتہ ہونے چاہیئے

ہماری ویب  |  Feb 06, 2021

مرغی کا گوشت ہر گھر میں بنتا ہے اور اس وقت پاکستان میں سے سے زیادہ مرغیوں کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہر شخص کی پہنچ میں ہوتا ہے جبکہ مرغی کھانے سے کئی قسم کے نقصانات بھی ہوتے ہیں لیکن جب کڑک مصالحوں میں اس کو بھون کر تیار کر لیا جائے تو یہ بہت مزیدار لگتی ہے۔

آپ نے کالی مرغی بھی ضرور کھائی ہوگی جسے عام زبان میں دیسی مرغی کہا جاتا ہے۔ اس کو کم ہی لوگ بناتے ہیں کیونکہ ذائقہ ذرا مختلف ہوتا ہے اور ہر شخص کو اچھا بھی نہیں لگتا ہے۔ آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ یہ کالی مرغی/ دیسی مرغی اتنی فائدے مند ہے کہ اس کو جان کر آپ بھی آج ہی بازار جا کر کالی مرغی خرید کر لے آئیں گے:

فائدے:

٭ چکنائی:

کالی مرغی میں چکنائی 29 فیصد ہوتی ہے اسی لیئے اس مرغی کو کھانے سے آپ کے جسم میں چکنائی کا اضافہ نہیں ہو گا اور آپ کا کولیسٹرول لیول بھی کنٹرول میں رہے گا۔

٭ ہارمونز:

آپ نے یہ تو سنا ہوگا کہ مرغیاں کھانے سے ہارمونز میں عدم توازن آ جاتا ہے، لیکن کالی مرغی کا گوشت ان تمام ہارمونز کو طاقت دیتا ہے اور ٹاکسن کے مسائل سے بھی بچاتا ہے۔

٭ حافظہ:

کای مرغی کا ذہن عام مرغیوں کے مقابلے 7 گناہ تیز ہوتا ہے اور اس کو کھانے سے آپ کا حافظہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

٭ پروٹین:

پروٹین کی کمی ہوگئی ہے اور دوائیاں استعمال کر رہے ہیں تو ساتھ ہی کھانے میں کالی مرغی کو بھی کھائیں یہ امائنو ایسڈ سے بھرپور ہے آپ کے جسم میں پروٹین کی کمی کو پورا کرنے میں مفید بھی ہے۔

٭ ڈپریشن:

پریشانیاں اتنی ہیں آج کل کہ ڈپریشن بڑھ رہی ہے اس لئے ان سب کو دور بھگانے کے لئے بس دیسی مرغی کا روز استعمال کریں اور پائیں ایسی صحت کے موڈ بھی خوشگوار رہے اور آپ دماغی طور پر بلکل فریش بھی رہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More