ہمارے معاشرے میں مختلف طرح کے لوگ موجود ہیں جن کی زبانیں اور کاسٹ بھی ایک دوسرے سے مماثلت نہیں رکھتیں۔ مثال کے طور پر وہ افراد جن کی کاسٹ شیخ ہے ان کے کچھ مخصوص انداز ہوتے ہیں جو لوگوں میں مشہور ہوتے ہیں۔
چونکہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اور میمز کے بارے میں تو ہم سب جانتے ہی ہیں، تاہم سوشل میڈیا اور حقیقی زندگی میں ہر کاسٹ کے لوگوں کو کچھ ایسے جملے دوسروں سے سننے پڑتے ہیں جو ان کے بارے میں مشہور ہوتے ہیں۔ یہ جملے منفی اور مثبت دونوں طرز کے ہو سکتے ہیں۔ کچھ لوگ انہیں مذاق میں لے لیتے ہیں جبکہ کچھ کافی غصہ ہو جاتے ہیں۔
آج ہماری ویب اپنے پڑھنے والوں کے لیے کچھ ایسی ہی دلچسپ تحریر لائی ہے جس میں ہم آپ کو میمن کاسٹ کے لوگوں کے بارے میں کچھ مشہور جملے بتانے والے ہیں جو یہ لوگ روز مرہ کی بنیاد پر سنتے ہیں۔
1) تم لوگ تو بہت کنجوس ہوتے ہو
میمن لوگوں کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ لوگ ذرا کنجوس ہوتے ہیں۔ چونکہ ان کا دماغ بزنس کی طرف زیادہ چلتا ہے اور ہر وقت وہ پیسے کمانے کی ترکیبوں میں مصروف رہتے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ انہیں پیسوں کی قدر ہوتی ہے، اسی لیے یہ افراد دیکھ بھال کر خرچہ کرتے ہیں۔ البتہ انہیں لوگوں اور اپنے دوستوں سے یہ ضرور سننا پڑتا ہے کہ تم لوگ تو بہت کنجوس ہوتے ہو۔
2) یار کھاؤسا تو کھلاؤ
کڑی، سوپ، نوڈلز اور کئی دیگر چیزوں کا مکسچر کھاؤسا اب کافی عام ہو چکا ہے۔ اس ڈش کے بارے میں پہلے کافی کم سنا جاتا تھا لیکن آج کل یہ کئی افراد کا پسندیدہ ہے۔ تاہم یہ ڈش میمن لوگوں کی ہے لہٰذا ان کے تمام دوست انہیں یہ جملہ ضرور کہتے ہیں اور فرمائش کرتے ہیں کہ یار کھاؤسا تو کھلاؤ۔
3) سرمانوالا کیسا نام ہے؟
میمن افراد کے نام کچھ اس طرح کے ہوتے ہیں سرمانوالا، موتی والا، تیلی، کچھی اور بنتوا۔ چونکہ یہ نام منفرد ہیں لہٰذا لوگ یہ ضرور کہتے ہیں کہ یہ کس طرح کے نام ہیں۔
4) تمہارے خاندان میں تو کالج ختم ہوتے ہی شادی ہوتی ہے نا؟
میمن لوگوں کو جن سوالات کا سب سے زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے ان ہی میں سے ایک ہے کہ تمہارے خاندان میں تو کالج ختم ہوتے ہی شادی ہوتی ہے نا؟ چونکہ میمن لوگوں کے گھروں میں لڑکیوں کی جلد شادیاں کر دی جاتی ہیں لہٰذا یہ سوال بھی ان کو کافی مرتبہ سننا پڑتا ہے۔
5) ابو کا تو لازمی بزنس ہو گا
ایک اور جملہ جو میمن افراد کو سب سے زیادہ سننا پڑتا ہے وہ یہ کہ تمہارے ابو کا تو لازمی بزنس ہو گا۔
٭ کیا آپ کا کوئی میمن دوست ہے؟ اگر ہاں تو اسے ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی ٹیگ کریں۔