آج کل فون میں سینسر ہونا بہت عام بات ہے، آپ نے یہ بات نوٹ کی ہو گی کہ آج کل آنے والے نئے موبائل فونز میں سینسر موجود ہوتا ہے جس پر آپ اپنے انگوٹھے یا انگلی کی مدد سے فنگر پرنٹ لاک لگاتے ہیں۔
تاہم آپ نے یہ بات نوٹ کی ہو گی کہ ہاتھ صاف نہ ہونے کی وجہ سے سینسر لاک گندا ہو جاتا ہے اور بار بار وہ ہی گندا سینسر استعمال ہونے سے یہ خراب بھی ہو سکتا ہے۔ آج ہم آپ کو اسے خراب ہونے سے بچانے کے کچھ آزمودہ اور کارآمد طریقے بتانے جا رہے ہیں۔
٭ روزانہ کی بنیاد پر اپنے فنگر پرنٹ لاک کے سینسر کو صاف کرتے رہیں، اگر آپ اسے باقاعدگی سے صاف کریں گے تو یہ زیادہ عرصہ تک چلے گا اور جلدی خراب نہیں ہو گا۔
٭ فون کا سینسر نرم کپڑے سے صاف کریں۔ آپ کپڑے کو ہلکے گرم پانی میں بھگو کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے جراثیم بھی ختم ہو جائیں گے اور آپ کا سینسر لاک محفوظ رہے گا۔
٭ سینسر کو صاف کرنے کے لیے آپ تشو پیپر کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ اس سے سینسر سمیت فون کا گلاس بھی مکمل اور بہترین طریقے سے صاف ہو گا۔
امید کرتے ہیں کہ یہ آرٹیکل آپ کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔ اپنی رائے سے ہمیں آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔