کیا انسان کے دل پر اللہ لکھا ہوتا ہے؟ جانیئے انسانی دل سے متعلق اس قدرتی کرشمہ کے حوالے سے ڈاکٹر کیا کہتے ہیں

ہماری ویب  |  Feb 04, 2021

انسان کا دل اس کی شخصیت کا آئینہ دار ہے۔ جو کچھ انسان سوچتا ہے اس پر عمل دماغی طور پر کرتا ہے لیکن اس کا رویہ اس کے دل کی کیفیت کو بیان کرتا ہے اور یہی کچھ حقیقت بھی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ دل خدا کا گھر ہے اور یہ بلکل سچ ہے کیونکہ گناہ تو انسان وقتی طور پر کر دیتا ہے لیکن اس کا دل اس کے اعمال کی ملامت کرتا رہتا ہے اور یوں پورا جسم بے چینی کا شکار رہتا ہے۔

آپ نے شاید سنا ہوگا کہ انسان کے دل پر اللہ لکھا ہوا ہوتا ہے جس پر کچھ لوگ یقین رکھتے ہیں اور کچھ نہیں۔ آج ہم آپ کو تحقیق کی نظر سے بتاتے ہیں ایک ایسی حقیقت جو تحقیق کاروں نے بتائی ہیں:

جرمن اسکول آف تھاٹ کی ایک ریسرچ کے مطابق:

'' دل کو مائیکرو اسکوپ سے نینو میٹر قریب کرکے دیکھا گیا ہے جس پر یہ واضح نظر آتا ہے کہ دل پر خدا کا نام لکھا ہوا ہے، یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر انسان کے دل پر باقاعدہ طور پر اللہ لکھا ہوا ہو، بلکہ کچھ لوگوں کے دلوں پر اعصابی دھاگے نما ریشے اس طرح جڑے ہوئے ہیں کہ وہ لفظ اللہ کی بناوٹ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔''

اس بات میں کوئی شبہ نہیں رہا کیونکہ روس کے ایک ہسپتال میں دل کی سرجری کے دوران ڈاکٹر راؤکپانیو نے یہ غور کیا ہے دل کی دیواریں مل کر ایک لفظ کی تشکیل کر رہی ہیں جس کو فوری تحقیق کرکے انہوں نے اپنے ساتھ کام کرنے والے سرجری ڈاکٹر سے کہا کہ دل پر یہ بننے والا نشان لفظ اللہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More