ہر گزرتے دور کے ساتھ فیشن میں بدلاؤ آتا رہتا ہے۔ لیکن جینز اور اس سے منسلک فیشن آج بھی برقرار ہیں۔ پینٹ اور کپڑوں کی دیگر مصنوعات کی خرید و فروخت کا کاروبار دنیا بھر میں ٹاپ پر ہے۔ جینزہمارے لیے ایک آرام دہ لباس ہے اور اس کا استعمال مر د وخواتین دونوں ہی کرتے ہیں۔ لیکن پتلوں کے کچھ نقصانات بھی موجود ہیں جن سے آپ واقف نہیں ہیں۔
بعض لوگ کھلی پینٹ پہنے کے عادی ہوتے ہیں جس میں مطمئن اور آرام دہ محسوس کرتے ہیں دوسری جانب بہت سے لوگوں کو ٹائٹ جینز پہننےکا شوق ہوتا ہے لیکن وہ لوگ فٹنگ کی پینٹ پہننے کے نقصان سے واقف نہیں ہوتے۔
ایک آسٹریلوی خاتون کو اس وجہ سے ہسپتال جانا پڑ گیا کیونکہ اس نے چار دن سے ٹائٹ جینز پہنی ہوئی تھی۔ تنگ فِٹنگ کی وجہ سے اس کے پٹھوں میں تناؤ اور ٹانگوں میں سوجن آنے کے علاوہ اعصابی نظام شدید متاثر ہو گیا تھا۔
آسٹریلیا کے رائل ایڈیلیڈ ہسپتال کے ڈاکٹر تھامس کیمبر کے مطابق وہ پہلے بھی بہت سے ایسے کیسز سے آگاہ ہیں کہ تنگ جینز پہننے کی وجہ سے چڈے کے جگہ پائے جانے والے خلیوں اور اعصاب کو نقصان پہنچتا ہے لیکن عصبی نظام کا متاثر ہو جانا انہوں نے پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا تنگ یا ٹائٹ جینز پہننے کی وجہ سے ٹانگوں کے عصاب اور نسیں دب جاتی ہیں جس کی وجہ سے پٹھوں کو خون کی فراہمی کم ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ دیر تک تنگ جینز پہننے کے باعث یہ مسائل زیادہ بگڑ جاتے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ہسپتال میں داخل ہوتے ہی خاتون کی جینز کاٹ کر اتار دی گئی تھی اور مسلسل چار روز کے علاج کے بعد اسے ہسپتال سے ڈسچارچ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کیس میں خاتون کی ٹانگوں میں کئی روز بعد تک بھی کمزوری رہی لیکن آہستہ آہستہ ان کے ٹانگیں مکمل طور پر ٹھیک ہو گئیں۔
ڈاکٹر تھامس کا ٹائٹ پتلون کے نقصانات کے بارے میں مزید کہنا تھا کہ میرے خیال سے جو جینز لچکدار نہیں ہوتیں، وہ زیادہ مسائل پیدا کر سکتی ہیں۔