ان کپڑوں کی قیمت کروڑوں تھی۔۔۔ چوروں نے اتنے مہنگے کپڑے کیسے چرائے؟

ہماری ویب  |  Feb 04, 2021

آپ نے گھروں، راہ چلتے، بسوں، گاڑیوں یا بینکوں میں بھاری رقم اور قیمتی زیور کی چوری اور ڈکیتی تو سنی ہو گی لیکن کیا کبھی آپ نے کپڑوں کی شوری سنی ہے؟

جی ہاں! آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا، کپڑوں کی چوری۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے خیابان بخاری پر واقع ایک لیڈیز بوتیک سے ملزمان نے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے 98 فینسی اور برائیڈل جوڑے چوری کر لیے، تاہم یہ قیمت سن کر پولیس نے بھی اپنا سر پکڑ لیا۔

کپڑوں کی مالیت اتنی زیادہ ہو سکتی ہے، اس بات کا اندازہ اس چوری کے بعد شہریوں کو ہوا۔

ڈیفنس خیابان بخاری کی لیڈیز بوتیک میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کی چوری ہوئی ہے، واردات کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کر لیا گیا ہے جس کے مطابق ملزمان نے بوتیک سےڈیڑھ کروڑ روپے کے 98 جوڑے چوری کیے۔

یہ واردات یکم فروری کی رات دو ملزمان نے کی، ملزمان ایک گاڑی میں آئے اور جوڑے، لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان چوری کیا۔

واضح رہے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے جس میں ایک ملزم کا چہرہ صاف دیکھا جا سکتا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More