ایک، دو نہیں بلکہ ایک ساتھ 5 بچوں کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

ہماری ویب  |  Feb 04, 2021

اولاد اللہ کی طرف سے عطا کردہ ایک خاص نعمت ہے جس کے لئے خدا کا جتنا شکر ادا کیا جائے اتنا ہی کم ہے۔ چاہے بیٹی پیدا ہو یا بیٹا دونوں ہی ماں باپ کی زندگی کے انمول تارے ہیں۔

کچھ ایسا ہی ہوا کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے حاجی عبد الحق اچکزئی کے یہاں، جن کو خدا نے ایک ساتھ 5 بچوں سے نوازا۔ وائس آف پشاور نیوز کے مطابق:

'' حاجی عبدالحق اچکزئی کے گھر 5 بچے پیدا ہوئے ہیں، تمام بچے بلکل نارمل ہیں ساتھ ہی ان کی والدہ بھی صحت مند ہیں۔ 5 بچوں میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔ ''

جبکہ حاجی صاحب کے پہلے بھی 4 بچے تھے اور اب 5 بچوں کی ایک ساتھ پیدائش کے بعد ان کے بچوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے جس پر حاجی صاحب اور ان کے اہل و عیال بہت خوش ہیں۔

یہ خبر فیس بک پر مختلف گروپ میں بھی شیئر کی گئی ہے جس پر عوام کی جانب سے نیک تمناؤں اور بچوں کی لمبی زندگی اور صحت کی دعائیں دی جا رہی ہیں۔ ہماری ویب بھی ان کی خوشیوں کے لئے دعاگو ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More