بلاول اور بختاور نے چھوٹی بہن آصفہ کی سالگرہ پر بچپن کی تصویروں کے ساتھ کیا خوبصورت پیغام دیا؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Feb 03, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شئیر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری آج اپنی 27 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، جس پر بلاول نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بہن کے ساتھ بچپن کی کچھ یادگار تصاویر شئیر کی ہیں۔

تصویروں کے کیپشن میں بلاول نے لکھا کہ ’میری چھوٹی بہن کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

تاہم آصفہ کی بڑی بہن اور نئی نویلی دلہن بختاور نے بھی چھوٹی بہن کو پرانی یادوں کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی اور کچھ یادگار تصاویر شئیر کیں۔




سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے زندگی کی 27 بہاریں دیکھ لیں۔ آج وہ اپنی 27 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

یاد رہے آصفہ بھٹو بے نظیر کے تین بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ ان کی پیدائش 3 فروری 1993 کو لندن میں ہوئی تھی۔

اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More