پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری نے گڑھی خدا بخش میں والدہ کے مزار پر حاضری دی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
بختاور بھٹو کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیر نگ ایپلیکیشن پر شئیر کردہ تصویر میں دیکھا گیاکہ میں محمود چوہدری بختاور بھٹو کے ہمراہ قرآن کی تلاوت کر رہے ہیں۔
بختاور بھٹو نے اپنے شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچ کر والدہ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔
دوسری تصویر میں دیکھا گیا کہ نیا شادی شدہ جوڑا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھا رہے ہیں۔ اس دوران بختاور بھٹو زرداری والدہ کے مزار پر حاضری کے وقت آبدیدہ بھی ہو گئی تھیں۔