رخصتی ہوگئی اور اب۔۔۔ بختاور بھٹو شادی کے بعد کہاں جائیں گی؟

ہماری ویب  |  Feb 02, 2021

گزشتہ ہفتہ آصف علی زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی کی شادی کی تقریبات بلاول ہاؤس میں منعقد ہوئیں، بختاور کا نکاح 29 جنوری کی شب کو ہوا، جبکہ ان کا نکاح ٹھٹہ کے عالم دین غلام محمد سہو نے پڑھایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اس بات کی تصدیق کی کہ بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات لاڑکانہ، لاہور اور اسلام آباد میں بھی ہوں گی، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ ان تقریبات میں دلہا اور دلہن شریک ہوں گے یا نہیں؟

خبریں تھیں کہ بختاور بھٹو 30 جنوری کے بعد ممکنہ طور پر کراچی سے براہ راست لاہور رخصت ہوں گی، جہاں ان کے دلہا محمود چوہدری کے آبائی گھر کو سجایا گیا ہے۔

جبکہ کراچی میں شادی کی تقریبات سے فارغ ہو کر نوبیاہتا بختاور بھٹو زرداری شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ گڑھی خدا بخش کے لئے آج روانہ ہوگئی ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری اپنے شوہر کے ساتھ والدہ اور نانا کے مزار پر حاضری دیں گی۔

بختاور کی شادی کی ہر تقریب پر لوگوں نے اپنے شاندار تبصرے پیش کیے۔

کسی نے ان کے لباس کو سراہا جبکہ کوئی ان کے مہندی کے دوپٹے، اور پاؤچ کا دیوانہ نکلا۔

یاد رہے بختاور نے اپنے جوڑے کی تفصیلات انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں، جبکہ جوڑے کی تفصیلات بھی مداحوں کو بتائیں۔

بختاور کی مہندی کے جوڑے کو لوگوں نے بہت پسند کیا جس کے دوپٹے پر بختاور نے ماں کے لیے شعر لکھوایا جبکہ مہندی کے پاؤچ پر بے نظیر کی تصویر بھی موجود تھی۔

تاہم بعدازاں ان کے ولیمہ کی تصویر بھی کافی وائرل ہوئی۔

٭ آپ کو بختاور شادی کی کس تقریب میں سب سے زیادہ اچھی لگیں؟ اپنی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More