دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپ واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ ورژن کے لیے ایک نئی ویب اپ ڈیٹ متعارف کروائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پچھلے بیٹا ورژن میں جو بگ یعنی جو خرابیاں تھیں ان سب کو دور کر دیا گیا ہے اور اسے پلے اسٹور پر بھی ڈال دیا گیا ہے۔
اگر آپ صارف بیٹا ٹیسٹر نہیں ہیں تو ہم اس ورژن کو اپ ڈیٹ کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔ تاہم اگر آپ بیٹا ٹیسٹر ہیں تو آپ کو 2.21.2.19 کو اپ ڈیٹ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اسے تمام عام صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔
نان بیٹا یوزر بھی اینڈرائڈ پیج پر جا کر 2.21.2.19 اپ میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق جان سکتے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی غور طلب ہے اگر اس فیچر کو پچھلے بیٹا ورژن کے لیے متعارف کروایا گیا ہے تو یہ بات وثوق سے نہیں کہی جاسکتی ہے اپ ڈیٹ 2.21.2.19 ہر ایک کے لیے دستیاب ہوگی یا نہیں۔