خبردار! اگر حمل کے دوران آپ بھی اس طرح سوتی ہیں تو ٹھہریں، ایک مرتبہ یہ خبر ضرور پڑھ لیں ورنہ۔۔۔

ہماری ویب  |  Feb 02, 2021

خواتین کے لیے شادی کے بعد سب سے مشکل مرحلہ اس وقت ہوتا ہے جب وہ بچے کی ماں بننے جا رہی ہوتی ہیں، اور ان خواتین کے لیے حمل کا وقت اور بھی مشکل ہوتا ہے جو پہلی مرتبہ ماں بن رہی ہوتی ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ماں بننے والی خاتون کی ایک ذرا سی غلطی بچے کو سنگین نقصانات سے دوچار کر دیتی ہے؟

تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں خواتین کی سونے کی پوزیشن کے بارے میں بتایا۔

میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ حمل کے آخری تین ماہ کے دوران خواتین کا پشت پر یا سیدھا سونا بچے کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے جبکہ ان کا حمل ضائع بھی ہو سکتا ہے کیونکہ اس پوزیشن میں سونے سے بچے کو خون کی فراہمی بہت کم ہو جاتی ہے۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 22 حاملہ خواتین پر تجربات کیے۔

وہ خواتین جن پر تجربات کیے گئے انہیں 20 سے 25 منٹ تک پشت کے بل ایم آر آئی مشین میں لیٹنے کو کہا گیا۔ صرف اتنا وقت پشت کے بل لیٹنے سے ان کے پیٹ میں پرورش پاتے بچے کو خون کی فراہمی پہلو کے بل لیٹنے کی نسبت 11.2فیصد کم ہو گئی تھی۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر اینا ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ ''خواتین کو حمل کے آخری تین ماہ کے دوران پہلو کے بل سونا چاہیے''۔

یہ بچے کی صحت کے لیے بہترین پوزیشن ہے جس میں بچے کو ناف کی نالی کے ذریعے خون کی فراہمی سب سے زیادہ ہوتی ہے اور اس کی نشوونما بہترین طریقے سے ہوتی ہے۔

٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More