بشری بی بی کچھ دن پہلے وزن کی مشین لائیں تو ۔۔۔ عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد وزن بڑھنے کی وجہ بتا دی

ہماری ویب  |  Feb 02, 2021

وزیراعظم عمران خان یوں تو بہت فٹ اور صحت مند نظر آتے ہیں مگر جب بات وزن کی ہو تو ہر کوئی محتاط رہتا ہے کہ وزن نہ بڑھے۔ لیکن کیا یہ ممکن ہے وہ شخص جو دن رات کام کرے وہ اپنے وزن کا خیال بھی رکھ سکے؟

کچھ ایسا ہی حال ہمارے وزیر اعظم کا بھی ہے۔ کل چونکہ وزیراعظم نے عوام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا تو لوگوں نے بڑے دلچسپ سوالات کیئے، ایک شخص نے سوال پوچھ لیا کہ تندرستی کا راز بتائیں کہ آپ اتنا فٹ کیسے رہتے ہیں؟

عمران خان کا جواب:

اس سوال کے جواب میں وزیراعظم نے مسکرا کر کہا کہ: '' وزیراعظم بننے کے بعد تو میرا خوب وزن بڑھ گیا ہے، جبکہ پہلے میرا وزن نہیں بڑھتا تھا، اب مجھے نہیں لگتا کہ صحت مند ہوں۔

بشری بی بی کچھ دن پہلے وزن کرنے والی مشین لے آئی تھیں جس پر وزن کیا تو دیکھ کر مجھے بھی حیرانی ہوئی کہ میرا وزن اتنا بڑھ گیا ہے۔ کیونکہ ماضی میں میرا وزن کبھی ایک سو اسی یا پھر ایک سو پچاسی پاؤنڈ سے زیادہ نہیں بڑھا لیکن اب میرا وزن 200 پاؤنڈ (تقریباً 90) سے بڑھ چکا ہے۔''

انکا مزید کہنا تھا کہ: '' وزارتِ عُظمیٰ سنبھالنے کے بعد روزانہ 8 سے دس گھنٹے بیٹھ کر کام کرنا پڑتا ہے اور زیادہ بیٹھ کر کام کرنے کی وجہ سے میرا وزن بڑھ رہا ہے۔''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More