دل کے صاف ہوتے ہیں! جانیں فروری میں پیدا ہونے والوں کی وہ 6 خصوصیات کون سی ہیں جو انہیں دوسروں سے مختلف بناتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Feb 01, 2021

فروری جو کہ سال کا دوسرا مہینہ ہے آج سے شروع ہو چکا ہے۔ دوسرے مہینوں کی طرح فروری میں پیدا ہونے والے افراد کی بھی کچھ خصوصیات ایسی ہیں جو انہیں دوسروں سے مختلف بناتی ہیں۔

کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے پیدا ہونے والے مہینے کے برج کو مانتے ہیں جبکہ بہت سے لوگ اس پر یقین نہیں بھی رکھتے۔ اگر ستاروں کے حوالے سے بات کی جائے تو فروری میں پیدا ہونے والوں کا ستارہ دلو ہوتا ہے۔

کچھ لوگ پتھر پہننے کے کافی شوقین ہوتے ہیں، تاہم برج دلو کے افراد کے لیے موافق پتھر نیلم (amethyst) ہوتا ہے۔ رنگ کی بات کی جائے تو دلو افراد کے لیے موافق پتھر نیلا ہوتا ہے۔

ان افراد کا لکی نمبر 3، 9 اور 2 ہوتا ہے۔ آئیں اب جانتے ہیں اس ماہ پیدا ہونے والے افراد کی کچھ خصوصیات کے بارے میں۔

1) مسائل حل کرنے والے افراد

فروری میں پیدا ہونے والوں کی خصوصیات میں جو سرفہرست ہے وہ یہ کہ یہ لوگ مسئلوں کا حل تلاش کرنے والے لوگ ہوتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ کسی بھی مسئلے کا حل فوری طور پر ڈھونڈا جائے تاکہ کوئی بھی کام سرانجام دینے میں وقت ضائع نہ ہو۔

2) دِل کے صاف

برج دلو یعنی فروری میں جن لوگوں کی پیدائش ہوتی ہے وہ لوگ دِل کے بے حد صاف لوگ ہوتے ہیں۔ دل سے صاف ہونے سے مراد وہ اپنے دل میں کسی کے لیے کسی قسم کی برائی نہیں رکھتے۔ کچھ افراد منہ پر بول دیتے ہیں جبکہ کچھ لوگ معاف کر دیتے ہیں۔

3) تخلیقی ذہنیت کے افراد

فروری میں پیدا ہونے والے افراد تخلیقی ذہن کے لوگ ہوتے ہیں، ان لوگوں کا دماغ آرٹ میں بے حد تیز چلتا ہے۔ ان کے پاس ان کی فیلڈ سے متعلق نئے آئیڈیاز کی بھرمار ہوتی ہے۔

4) حساس ہوتے ہیں

ان افراد کا دل انتہائی نازک ہوتا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ یہ لوگ حساس طبعیت کے مالک ہوتے ہیں جو ہر چھوٹی چھوٹی بات کو نوٹ کرتے ہیں۔ اگر ان کے کسی قریبی رشتہ دار یا بندے کا رویہ ان سے بدل جائے تو یہ افراد فورا نوٹ کر لیتے ہیں۔

5) کبھی ہار نہ ماننے والے

فروری میں پیدا ہونے والے افراد کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو کبھی ہار نہیں مانتے۔ انہیں پھر چاہے 10 بار ہی کیوں نہ کوشش کرنا پڑے۔ یہ جو چیز حاصل کرنا چاہیں اسے حاصل کرنے کے لیے پورا دم لگا دیتے ہیں۔

6) اچھے اور برے کی پہچان

ایک اور خصوصیت جو برج دلو کے افراد کو دوسروں سے مختلف بناتی ہے وہ ہے ان کی چھٹی حس۔ ان افراد کی حس اس معاملے میں کافی تیز ہوتی ہے کہ کون سا شخص ان کی طرف مثبت انرجی لیے ہوئے ہے اور کون سا شخص منفی انرجی۔

٭ اگر آپ بھی فروری میں پیدا ہوئے ہیں تو ہمیں اپنی سالگرہ کی تاریخ لازمی بتائیں۔ اس حوالے سے آپ اپنی رائے سے آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More