عمران خان کی تعریف کیوں کی؟ مہنگائی سے پریشان شخص نے منگنی کے لیے گھر آئے بیٹی کے سسرال والوں کو رشتہ دینے سے انکار کر دیا

ہماری ویب  |  Feb 01, 2021

سیاست کی گرما گرمی تو چلتی رہتی ہے، کوئی بھی تقریب کیوں نا ہو مرد حضرات اپنا ایک کونا پکڑ لیتے ہیں اور سیاست کی باتیں شروع ہو جاتی ہیں۔ اس معاملے میں کچھ مرد کافی جذباتی ہوتے ہیں لیکن اس حد تک جذباتی کہ ذرا سی بحث پر بیٹی کے سسرالیوں سے رشتہ ہی ختم کر دیا جائے۔

جی ہاں ایسا ہی ایک واقعہ فیصل آباد کی تحصیل تانڈلیانوالہ کے علاقے ماموں کانجن میں اس وقت پیش آیا جب کمالیہ کے رمضان اور اس کی اہلیہ بیٹے کی منگنی کے لیے حمیدآباد کے رہائشی سہیل کے گھر آئے۔

لڑکے کے ماں باپ نے بات چیت کے دوران عمران خان کی تعریف کی تو میزبان سہیل آگ بگولہ ہو گیا اور بیٹی کے رشتہ سے انکار کر کے رمضان اور اس کی اہلیہ کو گھر سے بھگا دیا۔

یہ خبر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی جبکہ صارفین نے اس پر اپنے دلچسپ تبصرے بھی پیش کیے۔

٭ ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More