بھٹو
خاندان میں ہونے والی پہلی شادی تو یوں بھی کافی عرصے سے میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز تھی لیکن اب نئی دلہن کو ملنے والے تحائف بھی لوگوں کی دلچسپی میں اضافہ کر رہے ہیں۔ اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق دلہن بختاور بھٹو کو کئی بیش قیمت تحائف دیئے گئے ہیں
.
سابق صدر آصف علی زرداری کے عزیز ترین دوست ڈاکٹر کھٹو مل جیون
کی جانب سے دنیا بھر میں مشہور تھر کی خوبصورت کڑھائی سے مزین تین دیدہ زیب لباس شامل ہیں
۔
اس کے علاوہ بختاور بھٹو کو ہاتھ سے کی گئی کڑھائی سے آراستہ ایک گھاگرا اور مختلف رنگوں اور منفرد ڈیزائنز سے تیار کی گئی کئی گرم شالیں, ہار، انگھوٹی اور گھڑی وغیرہ بھی شادی میں ملنے والے تحائف میں شامل ہیں ۔ یہ تمام لباس قیمت کے اعتبار سے کافی بھاری مالیت رکھتے ہیں کیونکہ ان سب کو ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے۔ جس کے لئے کافی وقت اور محنت درکار ہوتی ہے ۔ نیز ان تمام ملبوسات کی تیاری میں ریشمی دھاگے، شیشے اور نگینوں کا مہنگا ترین کام کیا گیا ہے۔

البتہ شادی میں دیئے جانے والے تحائف میں بختاور کو سب سے قیمتی تحفہ ان کے والد کی جانب سے ایک خوبصورت بنگلے کی صورت میں دیا گیا جو بلاول ہاؤس کا ہی ایک علیحدہ پورشن ہے ۔ اس وسیع و عریض بنگلے کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں آصف علی زرداری اور بینظیر کے تینوں بچوں کے لیئے علیحدہ پورشنز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے وہ حصہ جو بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے زیرِ استعمال رہا وہ بلاول بھٹو کو دیا جا چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی ایک پورشن تعمیر کروا کر بختاور بھٹو کو ان کی شادی میں جہیز کے طور پر تحفتاً دیا جاچکا ہے- اس کے علاوہ آصفہ بھٹو کے پورشن کے لئے بھی تعمیراتی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔