بغیر چارجر کے فون کس طرح چارج ہوسکتا ہے؟ ایسا طریقہ جسے جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے

ہماری ویب  |  Feb 01, 2021

کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ فون چارجر کے بغیر چارج ہوتا ہو؟ اب تک تو بالکل نہیں سنا ہو گا لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے فون کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جسے چارج کرنے کے لیے نا چارجر کی ضرورت ہو گی اور نا ہی کسی قسم کی وائر کی۔

تفصیلات کے مطابق شیاؤمی کمپنی نے موبائل چارجنگ کے لیے کیبل، چارجر اور چارجنگ اسٹینڈز کی جھنجھٹوں سے آزاد ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے جو اب تک کی سب سے انوکھی اور منفرد ایجاد ہے، جو کہ بیم فارمنگ پر مشتمل ہے۔

شیاؤمی نے موبائل چارجنگ کے لیے روایتی طریقوں کے بجائے ہواؤں کا انتخاب کیا ہے، جس کے لیے ہوا میں موبائل کی پوزیشن اور توانائی کے ترسیل کا ایک مربوط نظام بنایا ہے جسے ایم آئی ائیر چارج کا نام دیا گیا ہے جبکہ یہ بیم فارمنگ کی طرز پر کام کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس جدید ٹیکنالوجی کا نظام پانچ مرحلوں پر مشتمل ہے۔ اسمارٹ فون کی جگہ کا درست پتہ لگانے کے لیے موبائل فون میں اینٹیناز موجود ہیں جبکہ بیم فارمنگ میں موجود 144 اینٹینا براہ راست اسمارٹ فونز پر ملی میٹر چوڑی لہریں منتقل کرتی ہے جو موبائل چارج کرنا شروع کر دیتی ہیں۔

ایک ڈبے کی طرح دکھائی دینے والا بیم فارمنگ کو کسی بھی کمرے میں رکھا جا سکتا ہے اور جیسے ہی کوئی شخص موبائل فون لے کر کمرے میں داخل ہوتا ہے تو مشین سے لہریں نکلتی ہیں جو پہلے فون کی لوکیشن معلوم کرتی ہیں اور پھر چارجنگ کے لیے مضبوط اور طاقتور لہریں بھیجتی ہیں۔

کمپنی کے ترجمان نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ فی الحال ایم آئی ایئر چارج کا ڈیمو پیش کیا ہے لیکن ابھی یہ مکمل تیاری کے مراحل میں ہے اور اس سال تک اس ٹیکنالوجی کے دستیاب ہونے کی امید نہیں۔ کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس ٹیکنالوجی کے لیے متعلقہ اتھارٹیز سے منظوری لی گئی ہے یا نہیں اور اس کی قیمت کیا ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More