کسی بھی ملک کے وزیراعظم کا انتخاب اس لیے کیا جاتا ہے، تاکہ وہ عوام کے مسائل حل کرے اور ملک کو بہتر سطح پر لے کر جائے۔ یوں تو عوام کے نمائندے کو پتہ ہوتا ہے کہ قوم کو کیا مسائل درپیش ہیں لیکن پھر بھی عوام سے براہ راست تعلق بھی بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان آج یعنی یکم فروری بروز پیر کی شام 4 بجے آپ کے تمام سوالات کے جواب دیں گے۔
پاکستان ٹیلی ویژن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا اور بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے عوام فون پر ڈائریکٹ بات کر سکے گی، آج شام 4 بجے آپ کے تمام سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔
تاہم رابطے کے لیے فون نمبر بھی جاری کیا گیا جو کہ یہ ہے: 0519210809
٭ آپ وزیراعظم پاکستان سے کیا سوال پوچھیں گے؟ ہمیں آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں بتائیں۔