دل کے امراض کے لیے فائدہ مند تلسی کا پودا گھر میں رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں 6 حیرت انگیز طبی کمالات

ہماری ویب  |  Jan 29, 2021

تلسی کے پودے کا نام آپ نے یقیناً بہت سنا ہو گا، اسے انگریزی میں Holy Basil کہا جاتا ہے۔ تلسی ایک طرح سے نیاز بو کی طرح ہی ہوتی ہے لیکن اس کی قسم ذرا مختلف ہے۔ تلسی کا پودا ہزاروں سال سے پاکستان اور ہندوستان میں استعمال کیا جا رہا ہے لیکن کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ اس پودے کو گھر میں رکھنے اور استعمال کرنے سے کون کون سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

تلسی میں معدنیات، کیلشیئم، وٹامن کے اور کینسر سے لڑنے والے اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش سے بچانے والے بی ٹاکیریو فائلین پائے جاتے ہیں، جبکہ اس میں دیگر قدرتی اجزاء بھی کوٹ کوٹ کر بھرے ہوتے ہیں۔ بے شک یہ سب چیزیں صحت کے لیے کسی شفا خانے سے کم نہیں۔

آئیے آپ کو اس پودے کے استعمال کے 6 حیرت انگیز طبی کمالات بتاتے ہیں۔

1) دل کے امراض میں مفید

تلسی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ دل کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے، جرنل میں شائع ایک تحقیق کے مطابق تلسی کا پتہ کولیسٹرول کم کرتا ہے۔ چینی ماہرین کا ماننا ہے کہ تلسی کے پتے بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بہت مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

2) دفاعی نظام بہترین

تلسی کے پتے دفاعی نظام کو طاقتور بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ ٓصرف 6 ہفتوں تک تلسی کے اجزا کھانے سے ذہنی تناؤ میں 40 فیصد تک کمی ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں جسمانی دفاعی نظام مضبوط ہوتا ہے۔

3) ڈی این اے کا تحفظ

تلسی کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ جسمانی ڈی این اے کو بہتر حالت میں رکھتا ہے، جن کا بگاڑ معلوم اور نامعلوم کتنے ہی امراض کی وجہ بنتا ہے۔ حال ہی میں دریافت ہوا ہے کہ تلسی کے پتے جینیاتی نقائص کو دور کرکے ڈی این اے کو صحت مند حالت میں رکھتے ہیں۔

4) جراثیم دور بھگائے

تلسی میں مختلف اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کئی اقسام کے جراثیم کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کا تیل بھی کئی جراثیم کو ختم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے۔تلسی پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والے جراثیم کا قلع قمع کرتا ہے۔ علاوہ ازیں اس کے نشانے پر بیسیلس سیریئس، اسٹائفلو کوکس اوریئس اور دیگر بیکٹیریا بھی ہیں جنہیں یہ ختم کر دیتا ہے۔

5) شوگر کے لیے بہترین

کان پور میں آزاد ایگریکلچرل یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ تلسی خون میں شکر کی مقدار برقرار رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے کئی فوائد بھی حاصل ہوسکتے ہیں۔

6) گٹھیا اور جوڑوں میں سوزش

تلسی میں جسمانی سوزش کم کرنے اور جوڑوں کے درد کو کم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت پائی جاتی ہے۔ یہ جسمانی درد، سوزش، سوجن اور تکلیف کو بھی رفع کرتی ہے۔

٭ اِس حوالے سے آپ کتنا جانتے ہیں؟ اپنی قیمتی رائے سے ہمیں آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More