شوگر وہ مرض ہے جو دیمک کی طرح خاموشی سے انسانی جسم کے اندرونی اعضاء کو چاٹ لیتا ہے اور اگر اس کے بارے میں بر وقت معلوم نہ ہوسکے تو یہ بینائی سے محروم بھی ہو جاتے ہیں اور گردوں کے فیل ہونے جیسے خطرناک مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
پاکستان میں ہر چار میں سے ایک فرد شوگر کے مرض میں مبتلا ہے اور اس تعداد میں اِضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ شوگر کے مریضوں کو میٹھی چیزیں کھانے کا زیادہ دل چاہتا ہے مگر چینی کو استعمال کرنے کے لئے سختی سے منع کیا جاتا ہے کیونکہ یہ انسولین کو بڑھانے کی ایک بڑی وجہ ہوتی ہے۔
لیکن شوگر کو کنٹرول کرنے کے لئے مختلف قسم کے ایکو پریشر پوائنٹس بھی ہوتے ہیں جن کی مدد سے بغیر دوائی کے شوگر کو کیسے نارمل رکھیں؟
آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون سے پریشر پوائنٹس ہیں جن کی مدد سے آپ شوگر کو کنٹرول کرسکتے ہیں:
پریشر پوائنٹس
٭ ہیگو پوائنٹ:
انگھوٹے اور شہادت کی انگلی کے درمیان ایک پوائنٹ ہے جس کو دبانے سے خون میں گلوکوز کی مقدار کنٹرول میں آ جاتی ہے اور اس سے کسی حد تک شوگر بھی کنٹرول ہو جاتی ہے۔
٭ انرجی گیٹ وے :
کلائی کے اوپری حصے پر سائیڈ میں یہ پریشر پوائنٹ موجود ہوتا ہے جس کو دبانے سے انسولین کی مقدار برابر ہونے لگتی ہے ۔
٭ تھری مائل پوائنٹ:
یہ پوائنٹ گھٹنوں کی ہڈی کے بلکل نیچے درمیان میں واقع ہوتا ہے اس کو دبانے سے جسمانی تھکن بھی کنٹرول ہو جاتی ہے اور انرجی بوسٹ ہوتی ہے اس لئے شوگر سے جن لوگوں کو زیادہ نیند آتی ہے وہ اس پوائنٹ کو ضرور دبائیں۔
٭ بیگ رش پوائنٹ:
پاؤں کے انگوٹھے اور پہلی انگلی کے درمیان موجود جگہ بیگ رش پوائنٹ ہوتی ہے اس کو دبانے سے ٹینشن اور وزن دونوں کم بھی ہو جاتے ہیں اور ہائی شوگر کنٹرول میں آ جاتی ہے۔
٭ سائیڈ کلائی پریشر پوائنٹ:
سیدھے ہاتھ کے انگھوٹے کو الٹے ہاتھ کے انگھوٹے کے اوپر رکھ کر زور دیں اور سیدھے ہاتھ کی پہلی انگلی کو الٹے ہاتھ کی چھوٹی انگلی کے اوپر رکھ کر زور دیں، اس سے خون کی روانی بھی تیز ہوگی اور جس جگہ شوگر کی وجہ سے بلاکیج ہو جائے تو وہ بھی صاف ہو جاتی ہے۔