کیا واٹس ایپ کے بانی کے پاس سب کا نمبر ہے؟ واٹس ایپ نے ہر کسی کے موبائل پر اسٹیٹس اپ لوڈ کیوں کیا؟

ہماری ویب  |  Jan 28, 2021

رواں سال کے آغاز سے ہی صارفین واٹس ایپ سے متعلق خبریں سن رہے تھے کہ کمپنی نے پرائیویسی میں کچھ تبدیلیاں کر دی ہیں جس کے مطابق اب ڈیٹا تھرڈ پارٹی کو بھی مہیا کیا جائے گا، جس کے بعد کئی صارفین نے واٹس ایپ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

تاہم اس کے بعد متعدد صارفین نے اس ایپ کا استعمال چھوڑنے کا فیصلہ کیا جبکہ اب لوگوں کے تحفظات کو دور کرنے اور انہیں روکنے کے لیے واٹس ایپ مختلف حربے استعمال کر رہا ہے۔

اس زمرے میں واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب صارفین سے براہ راست ایپ میں موجود اسٹیٹس فیچر کے ذریعے رابطے میں رہے گا۔

اسی سلسلے میں اب صارفین کے اسٹیٹس آپشن میں سرفہرست واٹس ایپ کی جانب سے چار اسٹیٹس اپ لوڈ کیے گئے ہیں جسے آپ میں سے کئی افراد نے دیکھا ہو گا۔

پہلے اسٹیسٹس کے مطابق ، واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کو اسٹیس سیکشن میں مزید فیچر اور اپ ڈیٹس سے متعلق آگاہ کرے گا۔


واٹس ایپ نے اگلے اسٹیسٹس میں کہا ہے کہ ایک نئی چیز جو نئی نہیں ہے وہ آپ کی رازداری یعنی پرائیویسی کیلیے ہمارا عزم ہے۔


واٹس ایپ کے تیسرے اسٹیٹس میں صارفین کو پیغام دیا گیا ہے کہ مزید اپ ڈیٹ کے لیے دیکھتے رہیں ۔


اگلے اور آخری اسٹیٹس نے واٹس نے ایک بار پھر صارفین کو وضاحت پیش کی ہے واٹس ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہے صارفین کے کی کالز یا پیغامات واٹس ایپ سمیت کوئی تیسرا فرد یا ادارہ سن یا دیکھ نہیں سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More