پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے حال ہی میں تین ہٹی کے علاقے کا دورہ کیا اور عمران خان کی کاوشوں کو سراہا۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سخت الفاظ میں عوام پر برس رہے ہیں۔
عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میری عادت نہیں کہ میں ہر وقت تصویر کھنچواتا رہوں، علاقے میں صرف گھومنے پھرنے سے حج نہیں ہو جاتا۔
عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کراچی میں کچھ نہیں کر رہا، تو پھر یہ کیا ہے؟ عمران خان نے جو پیسے، جو فنڈنگ کراچی کے ایم این اے کو دیں وہ یہاں پیسے لگا رہے ہیں۔
کراچی میں ایک ایک پیسہ عمران خان لگا رہے ہیں۔
ڈاکٹر عامر لیاقت کا اس حوالے سے مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔
اِس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی بتائیں۔