بختاور بھٹو کو والد کی جانب سے شادی کا کیا قیمتی تحفہ مِلا؟

ہماری ویب  |  Jan 26, 2021

سابق صدر آصف علی زردار کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو آئندہ کچھ روز میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔

تاہم بیٹی کی شادی کے موقع پر سابق صدر نے تحفہ دینے کے لیے انتہائی قیمتی چیز کا انتخاب کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری نے بختاور بھٹو زرداری کو شادی کے موقع پر نئے گھر کا تحفہ دیا ہے۔ تحفہ میں دیا جانے والا نیا گھر بلاول ہاؤس کے احاطے میں تعمیر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی رہائش گاہ والا پورشن بلاول بھٹو زرداری کے لئے مختص کر دیا گیا ہے۔ اس گھر میں بختاور اور آصفہ بھٹو والا حصہ بھی بلاول کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اتنا ہی نہیں بلکہ سابق صدر کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کے لئے بھی نیا پورشن تعمیر کیا جارہا ہے جس کا کام آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔

خیال رہے پاکستان کی سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات کا آغاز بلاول ہاؤس میں منعقد کیے جانے والی محفل میلاد سے ہوچکا ہے تاہم اس دوران بلاول ہاؤس میں تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

ترجمان بلاول ہاوس کے مطابق ‏بختاورکی شادی کی تقریبات کا آغاز 27 جنوری سے شروع ہوگا تاہم شادی میں 300 سے کم افراد مدعو کیا جائے گا۔

جوڑے کا نکاح 29 جنوری اور ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More