پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ اور تقریبات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی رواں ماہ یعنی جنوری کے اواخر میں رکھنے کی وجہ ان کا یومِ پیدائش ہے۔
بختاور بھٹو کا یومِ پیدائش 25 جنوری ہے جبکہ شادی کی تقریبات کا آغاز بھی 24 جنوری سے ہوگا۔
بلاول ہاؤس میں بختاور بھٹو کی شادی کے سلسلے میں 24جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوگی، مہندی کی سادہ تقریب 27جنوری کو ہوگی۔
خیال رہے بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ برس 27 نومبر کو پاکستانی نژاد دبئی کے کاروباری شخص محمود چوہدری سے منگنی کی تھی۔