ہماری ویب | Jan 21, 2021
صدقے تمہارے، پیارے افضل اور میرے پاس تم ہو جیسے شاندار ڈرامہ لکھنے والے خلیل الرحمٰن قمر اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر تو کافی نظر آتے ہیں۔
تاہم اب وہ میزبانی کے شعبے میں قدم رکھنے جا رہے ہیں اور ایک سیاسی شو کی میزبانی شروع کرنے والے ہیں۔
View this post on Instagram A post shared by Public News (@publicnewsdotcom)
A post shared by Public News (@publicnewsdotcom)
ان کے شو کا پرومو جاری ہوا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ''پبلک پوچھتی ہے جہاں سوچ بریانی کی پلیٹ اور ایمان گھی کے ڈبے پر بک جاتا ہو، وہاں جمہوریت سچ مچ انتقام ہوتی ہے یا جمہوریت ہم سے انتقام لے رہی ہوتی ہے۔ آپ کہتے ہو سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی تو پبلک پوچھتی ہے تو سیاست کیا جھوٹ کانام ہے؟''۔
لوگوں نے خلیل الرحمان قمر کے شو کے حوالے سے کمنٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس شوکا انتظار ہے۔ تاہم اس شو کے نشر ہونے کی تاریخ تاحال منظرِعام پر نہیں آئی ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More