مین ہول کا ڈھکنا بھی اب عوام خود لگانے پر مجبور، سندھ گورنمنٹ کہاں ہے؟

ہماری ویب  |  Jan 21, 2021

جب حکومت وقت سے کوئی عملی اقدامات نہیں ہوپاتے تو عوام کو میدان میں اترنا پڑتا ہے۔ سندھ سمیت کراچی کے بیشتر مقامات پر مین ہول( گٹر کے ڈھکن) سڑکوں پر کھلے پڑے ہوتے ہیں کہ کوئی بھی شخص اس میں گر اپنی قیمتی جان گنوا سکتا ہے۔

اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مشہور این جی او ' فکس اِٹ' کے رضاکار شہر بھر کے کھلے میں ہولز پر ڈھکن لگانے کا کام کرتے نظر آتے ہیں۔ لیکن عوام سوال کرتی رہ جاتی ہے کہ سندھ حکومت کہاں ہے۔

فکس اِٹ کی جانب سے فیسبک پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی جس میں دیکھا گیا کہ معروف این جی او کے ایک رضاکار نے مرکزی شاہراہ کے درمیان کھلے مین ہول کو ڈھکن لگا کر بند کر دیا ہے۔ دراصل یہ کام بھی عوام کی وجہ سے پائے تکمیل تک پہنچا ہے۔

پوسٹ پر لکھا گیا کہ اس کی اطلاع فیس بک گروپ پر دی گئی ہے جبکہ یہ ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے لیکن بدقسمتی سے سندھ حکومت سو رہی ہے۔

Open manhole fixed opposite Askari Park ! It was reported on Facebook group Halaat Updates & Soul Brothers Pakistan....

Posted by Fixit on Wednesday, January 20, 2021
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More