آج کے دور میں پیسہ کمانا کون پسند نہیں کرتا؟ مہنگائی کے اس کڑے وقت میں گھر کے اخراجات پورے کرنا مشکل کام ہوتا ہے اور اس کے لیے پیسہ کمانا ضروری ہوگیا ہے۔ علاوہ ازیں کورونا وائرس کی وجہ سے کالج اور جامعات کے طالبعلم گھروں میں موجود ہیں تو وہ خود کو مصروف رکھنے کےلیے کیا کرسکتے ہیں؟ ذہن میں یہی آتا ہے کہ آن لائن پیسے کما لیے جائیں۔
کمانے کی بات ہے تو بحیثیت طلباء آب بھی گھر بیٹھے پیسے کما سکتے/ سکتی ہیں۔ بہت سی خواتین اور لڑکیوں کو کسی وجوہات کی بنا پر گھر سے باہر نوکری اجازت نہیں ملتی تو یہاں طالب علموں سمیت ان خوایتن کے لیے بے تہاشا مواقع موجود ہیں جس میں وہ گھر بیٹھے باآسانی پیسے کما سکتے ہیں۔
آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتانے جا رہے ہیں جومضبوط معاشی زندگی گزار سکتے ہیں۔
1- فری لانسنگ
مختلف ویب سائٹس، اخبارات، میگزین وغیرہ کے لیے آرٹیکل، خبریں یا کالم وغیرہ لکھ کر آن لائن پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔ اس کے لیے انگریزی زبان پر مکمل عبور حاصل ہونا چاہیے۔ مختلف ویب سائٹس پر ہزاروں کی تعداد میں فری لانسنگ کے حوالے سے نوکریاں دستیاب ہوتی ہیں۔
2۔ ڈیٹا انٹری
ڈیٹا انٹری کا ہنر سیکھ کر بھی آن لائن طریقے سے پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔ ڈیٹا انٹری کے لیے تیز ٹائپنگ اور بنیادی لیول کی انگلش پر عبور ہونا لازمی شرط ہے۔ ڈیٹا انڑی کے کام کے لیے خاصا وقت درکار ہوتا ہے۔ اپ ورک اور الانس ویب سائٹس پر ڈیٹا انٹری کی نوکری تلاش کی جاسکتی ہے۔
3- آن لائن سروے
مارکیٹ میں مختلف کمپیناں نئی پراڈکٹس فروخت کرنے اور اس کی تشہیر کے لیے سروے فارمز بھرواتی رہتی ہیں۔ مصنوعات کی پروموشن کے لیے آن لائن سروے کا کام بھی دستیاب ہے۔ صارفین سے سروے فارمز پُر کرانے کا ہدف حاصل کرنے کے بعد کمپنیاں آن لائن ادائیگیاں کرتی ہیں۔
4- مارکیٹ ریسرچ گروپ
مارکیٹ ریسرچ گروپ کا حصہ بن کر بھی آن لائن طریقے سے پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔ اس کے لیے لوکل اور بین الاقوامی کمپنیوں اور تحقیقی ایجنسیوں سے رابطہ کرکے اس تحقیق گروپ کا حصہ بنا جاسکتا ہے۔ خیالات اور آئیڈیاز بڑی کمپنیوں سے شیئر کر کے اس ریسرچ گروپ کا حصہ بن سکتے ہیں۔
5 ۔ ٹریول ایجنٹ
ٹریول ایجنٹ بننے کے لیے باقاعدہ دفتر جانا لازمی نہیں ہے۔ گھر بیٹھے سفر کرنے والے کسٹمرز کو مختلف سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ٹکٹ فروخت کیے جاسکتے ہیں۔ ٹریول اور ٹورز کمپنیاں کمیشن کے بدلے ٹکٹ فروخت کرنے کے لیے لوگوں کی خدمات حاصل کرتی ہیں۔ ان کمپنیوں کے ساتھ رجسٹر ہوکر آن لائن ٹکٹس فروخت کر کے پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔