دنیا میں ایسے انوکھے انوکھے واقعات پیش آتے ہیں جنہیں پڑھ کر ہر شخص ہی کچھ نا کچھ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں پیش آیا جب ایک چور نے چوری کے بعد معافی نامہ لکھا۔
تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں ایک چور نے شہری کی گاڑی کے ٹائر چرائے اور ساتھ ہی ایک پیغام والا خط چھوڑ گیا۔
خط میں لکھا تھا کہ ''میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، مجبوری میں چوری کررہا ہوں سر۔ برائے مہربانی بد دُعا مت دیجئے گا''۔
خبر سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہوئی جبکہ لوگوں نے اس واقعہ پر حیرانی کا بھی اظہار کیا۔
تاہم پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر ضرور کریں۔