بھارت کی تعریف کیوں کی؟ اقرار الحسن مشکل میں پھنس گئے، لوگوں نے معافی کا مطالبہ کر دیا۔۔۔ مشہور شخصیات کی حمایت

ہماری ویب  |  Jan 19, 2021

معروف اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارت کے مقابلہ میں پاکستان کے ٹرانسپورٹ سسٹم پر تنقید کی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔ اس ٹوئٹ کے بعد ان پر تنقید بھی کی گئی مگر ساتھ ہی ساتھ بہت سے صارفین نے انکی حمایت میں لکھنا شروع کر دیا۔

اقرار الحسن کی حمایت میں بولنے والوں کی بڑی تعداد کرکٹرز، صحافی اور شوبز شخصیات کی تھی۔

اس کے علاوہ اقرار الحسن نے کورونا ویکسین کے حوالے سے بھی بھارت کے بہترین طبی اقدامات کی تعریف کی اور پاکستانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد ان کے خلاف ٹوئٹر ٹرینڈ بنایا گیا #اقرار_قوم_سے معافی مانگو

تنقید کے باوجود بھی اقرار الحسن نے اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور پاکستان کی گرتی ہوئی کرنسی ویلیو کا بھارتی روپیہ اور بنگلہ دیشی ٹکہ سے موازنہ بھی کر دیا۔

اس ٹرینڈ کے بعد اقرار الحسن کے حق میں بھی سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے ٹوئٹر ٹرینڈ چلایا جس پر سینکڑوں کی تعداد نے ان کی حمایت میں ٹوئٹ کیے۔

صحافی 'منیزے جہانگیر' نے اقرار الحسن کی کورونا ویکسین سے متعلق ٹوئٹ کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ ''جب پوری دنیا کورونا ویکسین کے لئے محنت کر رہی ہے تب ہم نے ویکسین بنانے کی کوئی کوشش بھی نہیں کی۔ اس کی وجہ غلط ترجیحات ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہتھیاروں اور دفاع کی بجائے صحت اور تعلیم کو ترجیح بنایا جائے''۔

علی ظفر نے اقرار کی حمایت میں ٹوئٹ کیا اور کہا کہ ''جب ایک بندہ ملک کے لیے اپنی زندگی خطرے میں ڈالے تو وہ ٹرانسپورٹ کا بہترین نظام چاہے گا، یہ اپنے ملک کے لیے بغیر کسی غرض کے کام کرتے ہیں''۔

عمران اشرف کا کہنا تھا کہ ''یہ شخص ہمیشہ اپنی ہر تحریر کے اختتام پر پاکستان زندہ آباد لکھتا ہے، یہاں تک کہ اس کا آٹوگراف بھی پاکستان زندہ آباد کا نعرہ ہوتا ہے''۔

دیگر اہم شخصیات کے ٹوئٹس ملاحظہ کیجیے۔

آپ کے خیال میں کیا اقرار الحسن کا مؤقف درست تھا؟ اپنی قیمتی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کریں۔ کمنٹ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں کرنا نا بھولیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More