پاکستانی سیاست دان اپنا جتنا دماغ سیاست کے لیے استعمال کرتے ہیں اس سے کہیں زیادہ دماغ ان کا اپنے ڈریسنگ سینس کو لے کر چلتا ہے۔ کہتے ہیں کہ مرد کی شخصیت کی پہچان اس کے لباس سے ہوتی ہے۔
آج ہماری ویب اپنے پڑھنے والوں کے لیے ان سیاست دانوں کی معلومات لائی ہے جو پہننے کے لیے بہترین لباس کا انتخاب کرتے ہیں اور ان کا فیشن سینس کافی اچھا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ ان کو کاپی بھی کرتے ہیں۔
آئیے بتاتے ہیں آپ کو کہ کون سے ہیں وہ 5 مشہور سیاست دان جو بہترین کپڑے پہنتے ہیں۔
عمران خان
اس فہرست میں وزیراعظم عمران خان کا نمبر یقیناً پہلا ہی ہو گا۔ ان کا ہر انداز ہی لوگوں کو بے حد پسند آتا ہے۔ کوئی کانفرنس ہو یا کوئی اور تقریب، عمران خان اپنے لباس پر ذرا بھی سمجھوتا نہیں کرتے اور ہمیشہ اچھے کپڑے پہنتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمئین بلاول بھٹو بھی اپنے لباس کے معاملے کو ذرا سا بھی ہلکا نہیں لیتے۔ منفرد انداز اور لب و لہجے کے مالک بلاول بھٹو اکثر ہی اپنے اچھے لباس کے باعث خبروں میں رہتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی
پاکستان کے ایک اور نامور سیاست دان شاہ محمود قریشی بھی کسی تعارف کے محتاج نہیں، جتنا اچھا یہ بولتے ہیں اتنے ہی اچھے لباس بھی زیب تن کرتے ہیں۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اسٹائل سینس بہت ہی اچھا ہے۔
اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اسد عمر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ یہ بھی وہ سیاستدان ہیں جو انتہائی خوش لباس مانے جاتے ہیں۔
یوسف رضا گیلانی
پاکستان کے سابق وزیراعظم جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے سید یوسف رضا گیلانی، یہ بھی کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ ان کا شمار بھی ان سیاستدانوں میں ہوتا ہے جو اچھا لباس پہنتے ہیں۔
اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں کرنا نا بھولیں۔