پاکستان نے بالآخر واٹس ایپ کی طرح اپنی ایپلیکیشن بنا لی۔۔۔ صارفین کب سے استعمال کر سکیں گے؟

ہماری ویب  |  Jan 15, 2021

پاکستانی صارفین کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ واٹس ایپ کی طرح ہماری حکومت نے بھی اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنا لی ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا اپیلی کیشن’ اسمارٹ آٖفس‘ تیار کرنے کی تصدیق کی ہے۔

امین الحق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نئی ایپ تجربات کے مراحل سے گزر رہی ہے، پہلے مرحلے میں یہ سرکاری افسران و ملازمین اسمارٹ آفس کی ایپ استعمال کریں گے۔

تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ جون 2021 تک ’اسمارٹ آٖفس‘ کے نام سے ایپلی کیشن لانچ کردیں گے تاہم یہ آزمائشی بنیادوں پر ہو گی۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرز کی دوسری ایپلی کیشن کسی دوسرے نام سے عام پاکستانی صارفین کے لیے بھی لانچ کریں گے، نئی ایپ کا ڈیٹا، کمیونیکیشن اور ریکارڈ مکمل محفوظ ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More