پاکستانی شوبز انڈسٹری کو الوداع کہہ کر اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے حال ہی مین انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اُن کے لیے ایک ماں سے بڑھ کر ہیں۔
سابقہ اداکارہ نور بخاری نے گزشتہ روز سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں اُن کے چاہنے والوں نے اُن سے دلچسپ سوالات کیے۔
تاہم ایک صارف نے نور بخاری سے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق سوال پوچھا۔
سوال تھا کہ ''عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی عرف پنکی آنٹی سے آپ کا کیا رشتہ ہے؟''
سوال کا جواب دیتے ہوئے نور بخاری نے کہا کہ ''میری نظر میں بشریٰ بی بی کا ایک خاص مقام ہے، وہ میرے لیے ایک ماں سے بڑھ کر ہیں''۔
یاد رہے نور بخاری نے بشریٰ بی بی کے کہنے پر ہی شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔
سابقہ اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنی مرشد بشریٰ بی بی کے کہنے پر ہی عبایا اور حجاب زیب تن کیا اور اب انہوں نے مکمل طور پر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی ہے۔