ٹک ٹاک نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے کون سی نئی اور سخت تبدیلیاں‌ کر دیں؟

ہماری ویب  |  Jan 14, 2021

دنیا بھر میں مختصر ویڈیوز بنانے کے لیے سب سے مقبول ایپ ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے کچھ نئی تبدیلیاں کی ہیں۔ یہ تبدیلیاں 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کی جانے والی پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ 18 سال یا اُس سے کم عمر صارفین کے لیے پالیسی میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے تحت اب 18 سال یا اُس سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹ پبلک کے بجائے پرائیوٹ کر دیے جائیں گے جبکہ 15 سال کی عمر تک کے بچوں کے اکاؤنٹ پر ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت ختم ہو جائے گی۔

ٹک ٹاک کے مطابق پندرہ سال یا اُس سے کم عمر بچے اب ڈو اٹ فیچر استعمال نہیں کرسکیں گے جبکہ 16 سے 18 سال تک کی عمر کے بچوں کو یہ سہولت دستیاب رہے گی۔

کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے انہیں اپنے مینیو اور سیٹنگز میں جا کر تبدیلی کرنا ہوگی تاہم کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمر کا تعین اکاؤنٹ بناتے وقت درج کی جانے والی تاریخ پیدائش پر کیا جائے گا، جن اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے انہیں بذریعہ نوٹی فکیشن آگاہ کیا جائے گا۔

ایپ نے واضح کیا کہ اُس نے پالیسی میں تبدیلی حفاظتی اقدامات کے تحت کی ہے تاکہ بچے محفوظ طریقے سے پلیٹ فارم سے جڑے رہیں اور والدین کے تحفظات کو بھی ختم کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More