ٹھیلے والا مزے دار سوپ! جانیں کراچی کے وہ 4 مشہور علاقے کون سے ہیں جہاں آج بھی سستا اور ذائقہ دار سوپ ملتا ہے؟

ہماری ویب  |  Jan 12, 2021

کراچی کا کھانا ناصرف شہر کے لوگوں میں بلکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی بہت مشہور ہے۔ آج ہم سردیوں کی سوغات سوپ کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔

یوں تو بڑے بڑے ہوٹلوں میں ذائقہ دار سوپ ملتا ہے لیکن جو بات ٹھیلوں پر دستیاب سوپ کی ہوتی ہے وہ کہیں اور نہیں ملے گی اور ویسے بھی کراچی تو اسٹریٹ فوڈ کے لیے مشہور ہے۔

آج ہم آپ کو شہر کے ان 4 مقامات کے لذیذ سوپ کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جہاں سے سستا اور معیاری سوپ آپ کو دستیاب ہو گا۔

شاہ فیصل کا شاندار سوپ

ملیر میں شاہ فیصل کالونی کا نام تو سب نے سنا ہوگا، وہاں پر شمع شاپنگ سینٹر کافی مقبول ہے تاہم اس کی اگلی روڈ پر کافی زیادہ کھانوں کے ٹھیلے موجود ہیں جن میں مچھلی، گول گپے، بن کباب وغیرہ شامل ہیں۔ ان ہی ٹھیلوں کے ساتھ ایک ٹھیلا سوپ کابھی ہے۔ آپ کا کبھی وہاں جانا ہو تو ایک مرتبہ یہ سوپ لازمی پیجیے گا۔ ذائقہ دار سوپ ملیر میں کافی مشہور ہے۔ چکن سوپ آپ انڈے اور انڈے کے بغیر پی سکتے ہیں جس کی قیمت بھی 100 روپے کے اندر اندر ہے۔

ناظم آباد نمبر 1

الحسن چورنگی ناظم آباد نمبر 1 پر بھی سوپ کا ایک ٹھیلا کافی مشہور ہے جہاں سے آپ مزے دار سوپ پی سکتے ہیں۔ سوپ کی قیمت صرف 60 روپے ہے۔ اس سوپ کو آپ مختلف ساس اور چٹنی کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔

بولٹن مارکیٹ کا مشہور سوپ

سیف اللہ نامی سوپ کا یہ ٹھیلا بولتن مارکیٹ میں موجود ہے۔ یہ کراچی کا وہ سوپ پوائنٹ ہے جو آپ کو رات کے ڈھائی سے تین بجے بھی کھلا ملے گا۔ جو بھی شخص یہاں کی مرغ یخنی ایک بار پی لے وہ دوبارہ اور پھر تیسری بار بھی ضرور واپس آئے گا۔ یہ سوپ ہے ہی اتنے مزے کا۔ اس کا ذائقہ کسی بھی فائیو اسٹار ہوٹل کے ذائقہ سے کم نا ہو گا۔

بیت المکرم کے نزدیک

بیت المکرم کی پچھلی طرف اعظم سوپ نامی ٹھیلا انتہائی مشہور ہے، اگر آپ کراچی کے شہری ہیں تو ایک مرتبہ سوپ کے شوقین افراد یہاں ضرور آئیں اور گرما گرم سوپ پئیں۔

٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More