کہیں سے آواز آئی کہ لگتا ہے عمران خان بجلی کا بل ادا کرنا بھول گئے، تو کسی کہ بہہ گئے ڈھیروں آنسو۔۔۔ گزشتہ ہفتے کس کے چرچے رہے؟

ہماری ویب  |  Jan 11, 2021

پاکستان میں آئےروز کسی نہ کسی موضوع اور حالات پر بات چیت جاری رہتی ہے، چاہے وہ سیاست سے متعلق ہو یا شوبز کی دنیا سے متعلقہ کوئی خبر ہو یا پھر کھلاڑیوں کی، ہماری ویب آپ کے لیے ہر بارگزشتہ ہفتہ کی دلچسپ اور وائرل خبریں لے کر حاضر ہوتا ہے۔

گزشتہ ہفتہ پاکستان میں کیا کچھ ہوتا رہا کون کیا کرتا رہا آج ہم جانیں گے اور دیکھیں گے چند دلچسپ تصاویر۔

1- مریم نواز کی کوئٹہ سانحہ پر مچھ کے متاثرین سے ملاقات

پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز گزشتہ ہفتے سات جنوری کو سا نخہ مچھ میں دھرنے میں بیٹھے ہزارہ برادری کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہونے گئیں تھیں جس کے چرچے سوشل میڈیا پر خوب رہے۔ ان کے ساتھ ہی پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی کی قیادت بھی ہزارہ برادری کے دھرنے میں پہنچ گئی تھی۔

2- فیروز خان کی ارطغرل غازی کے اداکار عبدالرحمان سے ملاقات

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے ارطغرل غازی میں عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے جل عل سے ملاقات کی۔

دو روز قبل جب ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی ٹیم اسلام آباد پہنچی تھی تو فیروز خان نے ترک اداکار جلال عل سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر عبدالرحمان نے کہا تھا کہ وہ بھی شدت سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ دونوں کی ملاقات کو سوشل میڈیا پر بھرپور سراہا گیا۔

3- پورا ملک اندھیروں میں ڈوبا رہا

پاکستان میں رات کے وقت اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس کے بعد ملک کے کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ سمیت کئی شہر تاریکی میں ڈوب گئے تھے۔ اس واقعے کو جہاں عوام نے حکومت کی نااہلی قرار دیاوہیں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مزاحیہ میمز بھی شئیر کی گئیں۔

4 - فواد چودھری کی عثمان غازی سے ملاقات

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اپنی فیملی کے ہمراہ ارطغرل غازی کے بیٹے کا کردار اداکرنے والے اداکار براک اوزچیویت المعروف عثمان غازی کے ساتھ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق فواد چوہدری حال ہی میں اپنی فیملی کے ہمراہ ترکی گئے تھے جہاں انہوں نے تاریخی ڈراما سیریل ’’کورولوش عثمان‘‘ کے سیٹ پر ڈرامے کے ہیرو عثمان بے سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصویر بھی کھنچوائی۔ تصویر میں فواد چوہدری بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

5- اداکارہ صنم جنگ کا طلاق پر وضاحتی بیان

حال ہی میں سوشل میڈیا پر اداکار صنم جنگ کی طلاق کی جھوٹی افواہ پھلائی دی گئی کہ ان کی اپنے شوہر سے علیحددگی ہوگئی ہے جس پر اداکارہ نے وضاحتی پیغام جاری کرتے ہوئے تمام تر دعوے جھوٹے ثابت کردیے تھے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکارہ صنم جنگ کا کہنا تھا کہ میں صرف یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میری اور قسام کی علیحدگی سے متعلق افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، یہ افواہ فین کی جانب سے میری انسٹا پوسٹ پر کیے گئے تبصرے سے شروع ہوئی جو مکمل طور پر مضحکہ خیز ہے۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا صارفین ان کی طلاق سے متعلق خبروں پر بے حد افسردہ ہوگئے تھے۔

6- فیروز خان کی اہلیہ علیزے کی خوبصورت پوسٹ

فیروز خان اور علیزے کی جوڑی کو صارفین بے حد پسند کرتے ہیں ، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ گزشتہ تین چار ہفتوں قبل اداکار اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پھر زیر گردش تھی جس میں کوئی صداقت نہیں تھی۔ تاہم علیزے خان کی اہلیہ کی گزشتہ ہفتہ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری بہت زیادہ وائرل ہوئی جو مداحوں کو خوب بھاگئی۔ تصویر آپ بھی ملاحظہ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More