آپ پر جو قیامت ٹوٹی وہ.... مریم نواز نے کوئٹہ دھرنے میں پہنچ کر خواتین کو گلے لگایا اور بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Jan 08, 2021

کوئٹہ کے علاقے مچھ میں 6 روز قبل ہونے والے واقعے کی وجہ سے پوری قوم اشکبار ہے، ہر کسی کو ہزارہ برادری کے ان لوگوں سے ہمدردی ہے جو کوئٹہ میں اپنے پیاروں کے انصاف کے لئے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز مریم نواز بھی ان شرکاء سے ملنے گئیں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ: '' آپ کے عزیز آپ سے چھینے گئے، آپ پر جو قیامت ٹوٹی اس پر دل سے افسردہ ہوں، تعزیت کرتی ہوں، پانچ دن سے دیکھ رہی ہوں، آپ کی تکلیف کا مجھے دل سے احساس ہے، جس پر گزرتی ہے وہی جان سکتا ہے، پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے، ہر کوئی انصاف کے لئے منتظر ہے۔''

مریم نواز نے دھرنے میں موجود خواتین کو گلے لگایا، ان کو دلاسہ دیا، ساتھ ہی بچیوں کے سروں پر ہاتھ پھیرا۔ ان تمام لوگوں کا دکھ درد بھی بانٹا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ : '' آپ سب میری مائیں، بہنیں اور بیٹیوں کی طرح ہیں، یہ چھوٹی ننھی جانیں ہیں، مجھے آپ سے ہمدردی ہے۔۔'' ان کی تصاویریں سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہی ہیں اور لوگوں کی جانب سے پسند کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ: '' وہ بھی سانحہ مچھ کے لواحقین کے پاس جائیں اور ان کی مدد کریں۔ یہ لوگ لاشیں لے کر بیٹھے ہیں آپ کے منتظر ہیں''۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More