سماجی رابطے کی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے پہلی بار ویڈیو مقابلے کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔
ایپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اپنے اکاؤنٹ پر ویڈیوز شیئر کرنے والے صارفین بھی ’ون ملین آڈیشن‘ کا حصہ بن سکتے ہیں انہیں بس ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ کا استعمال کرنا ہوگا۔
ٹک ٹاک صارفین تخلیقی ویڈیوز کے ساتھ 1MAuditionPK# ہیش ٹیگ استعمال کریں گے۔ مقابلے کا آغاز 6 جنوری سے ہوگا جو 22 جنوری تک جاری رہے گا۔
مثال کے طور پر اگر آپ گانا گانے یا ڈانس کرنے کی ویڈیو بنا رہے ہیں تو اُس کے ساتھ 1MASing&Dance# اور 1MAuditionPK#کا ہیش ٹیگ استعمال ہوگا۔