سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے رکشہ کیوں چلایا؟

ہماری ویب  |  Jan 06, 2021

پاکستان کی سابقہ گلوکارہ اور میزبان رابی پیرزادہ نے رکشہ چلایا جسے دیکھنے کے بعد ان کے مداح حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال شوبز کو خیرآباد کہہ کر اسلامی اصول کے مطابق چلنے والی پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ اکثر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ رابی پیرزادہ اپنے فن کے ذریعے فنڈز جمع کر رہی ہیں۔

ناصرف یہ بلکہ اس حوالے سے رابی پیرزادہ ایک آرگنائزیشن بھی متعارف کروا چکی ہیں۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر رابی پیر زادہ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے فاؤنڈیشن کے لیے خریدے گئے رکشے کو چلا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

انسٹاگرام پوسٹ میں رابی نے کہا کہ ’الحمداللہ ہماری فاؤنڈیشن کا پہلا رکشہ، کبھی اپنی مرسڈیز چلا کر اتنی خوشی نہیں ہوئی جتنی اس کی ہے، اللہ ہمیں اور ہمت اور استطاعت دے لوگوں کی مدد کی‘۔

تاہم مداحوں کی جانب سے بھی رابی پیرزادہ کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More