کہتے ہیں کہ ایک بچے کے ماں باپ سے زیادہ لاڈ ان کے نانا نانی یا دادا دادی اٹھاتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ بچے اپنے والدین کے ماں باپ سے زیادہ قریب ہوتے ہیں اور اپنے بھرپور لاڈ بھی اٹھواتے ہیں۔ پاکستان کی بھی کچھ مشہور شخصیات خواتین ہیں جو کہ نانیاں ہیں لیکن کوئی دیکھنے والا یقین نہیں کرے گا کہ ان کی عمر یہ ہے اور وہ نانی ہیں۔
ان خواتین کا تعلق شوبز سمیت سیاست کے میدان سے بھی ہے۔
آئیں آپ کو ان مشہور خواتین کے بارے میں بتاتے ہیں جو نانیاں بھی ہیں۔
مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج کل کافی خبروں میں ہیں۔ جلسوں میں پیش پیش رہنے والی مریم نواز نجی زندگی میں ایک بہترین نانی ہیں جس بات کا اندازہ ان کی حالیہ وائرل ہونے والی ویڈیو سے لگایا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مریم نواز ایک سپر اسٹور میں موجود نظر آ رہی ہیں جبکہ ہاتھ مین موبائل ہے جس پر وہ اپنی نواسی سے ویڈیو کال پر بات کر رہی ہیں۔ مریم نواز بچوں والے انداز میں اپنی نواسی سے پوچھ رہی ہیں کہ مین نے آپ کے لیے یہ چپس لیے ہیں کیا آپ دیکھو گی؟ بعدازاں مریم نواز اپنی نواسی سے پوچھتی ہیں کہ یہاں ڈاکٹر سیٹ بھی ہے؟ کیا یہ لوں آپ کے لیے یا بس لوں؟ مریم نواز کی اس ویڈیو کو بہت سے لوگوں نے پسند کیا جبکہ یہ کچھ ہی دیر میں کوب وائرل ہوئی۔
شاہدہ منی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ شاہدہ منی کسی تعارف کی محتاج نہیں، خوبصورت آواز کی مالک شاہدہ منی کی فٹنس بھی دیکھنے کے قابل ہے۔ یہ بھی نانی ہیں لیکن لگتی بالکل نہیں۔ یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شاہدہ منی اداکار فہد شیخ کی ساس ہیں۔
ماہ نور بلوچ
اداکارہ ماہ نور بلوچ کو کون نہیں جانتا۔ پاکستان میں اگر فٹ رہنے کا مقابلہ ہو تو انہیں کوئی نہیں ہرا سکتا۔ ماہ نور بلوچ کی بھی بیٹی کی شادی ہو چکی ہے اور یہ بھی نانی ہیں۔
اس اسٹوری کے حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر ضرور کریں۔