371 مسافروں والے پی آئی اے کے طیارے میں سوار اکیلا شخص کون تھا جسے پاکستان لایا گیا؟

ہماری ویب  |  Jan 06, 2021

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے مختلف کارنامے تو ہم روز بروز سنتے ہی رہتے ہیں مگر اب ایک نیا اور منفرد کارنامہ دیکھنے میں آیا۔ کچھ روز قبل پی آئی اے کی برطانیہ سے آنے والی فلائٹ چارٹر فلائٹ پی کے 9702 میں 371 لوگوں کی جگہ ہونے کے باوجود صرف اور صرف 1 شخص سوار ہو کر آیا۔

آخر یہ خوش نصیب شخص کون ہے ؟ جس نے پورا سفر مزے سے خالی جہاز میں طے کیا۔

اس شخص کا تعلق گجرات سے ہے جو فلائٹ پی کے 9702 سے اسلام آباد پہنچے ان کا نام عبدالرزاق ہے۔ اور ان کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کے بعد ملک واپس آنے کی خصوصی اجازت دی گئی ہے، ان کے ساتھ کسی عزیز کی میت بھی ہے۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ اس شخص کا تعلق پاکستان سول ایوی ایشن سے نہیں ہے۔

واضح رہے اس سے قبل برطانیہ سے کسی کو بھی میت واپسی لانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More